حکومت پاکستان مصائب اور محرومیوں سے آزاد معاشرہ کے قیام کےلئے پُرعزم ہے،وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان مصائب اور محرومیوں سے آزاد معاشرہ کے قیام کےلئے پُرعزم ہے اور پاکستان انسانی حقوق کے معاملات میں آئین، اسلام اور انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ سے رہنمائی لیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو فیصل مسجد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے آڈیٹوریم …

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان مصائب اور محرومیوں سے آزاد معاشرہ کے قیام کےلئے پُرعزم ہے اور پاکستان انسانی حقوق کے معاملات میں آئین، اسلام اور انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ سے رہنمائی لیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو فیصل مسجد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے بارے میں حکومتی پالیسی میں غربت اور ناانصافی کے خاتمہ کا تصور دیا گیا ہے جس میں انسانی عظمت، قانون کی حکمرانی اور کسی امتیاز کے بغیر سب کےلئے آزادیاں اور بنیادی حقوق کی گارنٹی دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق نے ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری کےلئے لائحہ عمل پر عملدرآمد کیا ہے اور اس لائحہ عمل میں انسانی حقوق پر عملدرآمد کا جومیکنزم بنایا گیا ہے وہ پالیسی اور قانونی اصلاحات، انسانی حقوق کی تعلیم، آگاہی، تحقیق اور ابلاغ ہے اور اس میں انسانی حقوق کے قومی اداروں کا قیام اور ان کو مضبوط بنانا بھی شامل ہے۔ ممتاز احمد تارڑ نے تقریب سے خطاب کے دوران معذور افراد، اقلیتوں، بچوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ پر زوردیا۔ وفاقی وزیر نے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کےلئے انسانی حقوق کے ہائی کمشنز کے دفتر کی کوششوں کو بھی سراہا۔ آخر میں وزیر نے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کی 70ویں سالگرہ منانے پر نیشنل کمیشن آف ہیومین رائٹس سے اظہار تشکر بھی کیا۔

Leave a Reply