اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اس کی ریلیوں سے خوفزدہ نہیں ہے، لوٹ مار کرنے والے اپنی بدعنوانیوں، لوٹی ہوئی رقم اور منی لانڈرنگ کو بچانے کے لئے پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا …
حکومت پی ڈی ایم اور اس کی ریلیوں سے خوفزدہ نہیں ہے، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اس کی ریلیوں سے خوفزدہ نہیں ہے، لوٹ مار کرنے والے اپنی بدعنوانیوں، لوٹی ہوئی رقم اور منی لانڈرنگ کو بچانے کے لئے پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پرامن احتجاج حزب اختلاف کی جماعتوں کا حق ہے اور حکومت اس سلسلے میں کوئی رکاوٹیں پیدا نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے خاتمہ اور قومی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے موثر انداز میں کام کر رہی ہے تاکہ عام آدمی کے معیار زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب میں عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ووٹ بینک ہے۔ انہوں دعویٰ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کے خلاف جلد ہی کرپشن کے کئی نئے کیسز سامنے آسکتے ہیں اور سابق وزیراعظم نواز شریف پہلے ہی عدالت کی طرف سے مفرور اور مجرم قرار دیئے جا چکے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز شریف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک گئے اور ان کو چاہیے کہ وہ بیرون ملک بیٹھ کر پارٹی رہنمائوں کو احکامات جاری کرنے کے بجائے ملک واپس آ کر اپنے خلاف کرپشن کے مقدمات کا سامنا کریں۔








