پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کا ٹیکس ورلڈ پیرس کے 59 ویں ایڈیشن میں پاکستانی پویلین کا افتتاح

پیرس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے ٹیکس ورلڈ پیرس کے 59 ویں ایڈیشن میں پاکستان پویلین کا افتتاح کر دیا جہاں پاکستانی نمائش کنندگان ٹیکسٹائل اور فیشن مصنوعات کی متنوع رینج پیش کر رہے ہیں۔پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیکس ورلڈ کے صدر فریڈرک بوجیارڈ اور ان کی ٹیم نے سفیر ممتاز زہرا بلوچ کا استقبال کیا۔

پیرس۔31اگست (اے پی پی):پیرس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے ٹیکس ورلڈ پیرس کے 59 ویں ایڈیشن میں پاکستان پویلین کا افتتاح کر دیا جہاں پاکستانی نمائش کنندگان ٹیکسٹائل اور فیشن مصنوعات کی متنوع رینج پیش کر رہے ہیں۔پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیکس ورلڈ کے صدر فریڈرک بوجیارڈ اور ان کی ٹیم نے سفیر ممتاز زہرا بلوچ کا استقبال کیا۔

سفیر نے نمائش کا دورہ کیا اور پاکستانی نمائش کنندگان سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر پاکستان کی سفیر نے پاکستانی کاروباری اداروں کی معاونت ، فرانسیسی و یورپی منڈیوں میں ان کی رسائی اور کاروباری موجودگی کو مزید وسعت دینے کے لیے سفارتخانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ٹیکس ورلڈ پیرس کی نمائش مزید دو روز جاری رہے گی جس کے دوران پاکستانی کاروباری اداروں کو کاروباری روابط، نئی شراکت داریوں اور تجارتی مواقع کے حصول کے لیے اہم مواقع میسر آئیں گے۔

مزید خبریں