حکومت پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہے، پیپلزپارٹی اگر تین ماہ تک سندھ حکومت سے باہر چلی گئی تو اس کا نام ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا،وفاقی وزیر اعظم سواتی

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لانگ مارچ کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہے، پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت ہے اور یہ کسی قیمت پر اپنا کاروبار نہیں چھوڑے گی، اگر پیپلزپارٹی تین ماہ تک سندھ میں حکومت سے باہر چلی گئی تو اس کا نام ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا۔ …

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لانگ مارچ کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہے، پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت ہے اور یہ کسی قیمت پر اپنا کاروبار نہیں چھوڑے گی، اگر پیپلزپارٹی تین ماہ تک سندھ میں حکومت سے باہر چلی گئی تو اس کا نام ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی گزشتہ 40 سال سے باریاں لیکر عوام کو دھوکہ دیتی رہیں، انہوں نے ملک اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا، صرف لوٹ مار کی۔ اعظم خان سواتی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دینے کا وعدہ کیا لیکن پیپلزپارٹی نے اپنا وعدہ وفا نہ کیا، گزشتہ بارہ سال سے پیپلزپارٹی سندھ کو لوٹ رہی ہے اور اس کے قائدین کراچی کے اندر پانی میں بھی کرپشن کر کے سارا پیسہ دبئی لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دیانت دار اور مخلص لیڈر ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے قائدین بدعنوان ہیں، وہ وزیراعظم عمران خان کا کیا مقابلہ کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کو تحفظ دینے اور اپنے قائدین کی لوٹی ہوئی غیرقانونی دولت بچانے کیلئے پیسے کے زور پر لوگوں کو اکٹھا کر رہی ہیں، اگر یہ لوگ لانگ مارچ کیلئے نکلیں گے تو انہیں پیچھے سارا میدان خالی ملے گا۔

مزید خبریں