راولپنڈی ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیرصنعت و پیداوارغلام مرتضی خان جتوئی نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹی صنعتوں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے ا ورملک میں چھوٹے کاروبار اور صنعتوں خاص طور پر ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ کو اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر زاہد لطیف خان کی قیادت میں …
حکومت چھوٹی صنعتوں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے،مرتضی خان جتوئی

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیرصنعت و پیداوارغلام مرتضی خان جتوئی نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹی صنعتوں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے ا ورملک میں چھوٹے کاروبار اور صنعتوں خاص طور پر ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ کو اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر زاہد لطیف خان کی قیادت میں تجارتی وفد سے ملاقات میں کیا ۔وفاقی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ آر سی سی آئی انڈسٹریل اسٹیٹ روات میں سڑکوں کی تعمیر نو، بجلی کے نئے کنکشنز کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے ۔ وفد میں صدر چیمبر زاہد لطیف خان، سینئر نائب صدر ناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی، گروپ لیڈر سہیل الطاف، ایس ایم نسیم شامل تھے۔ صدر چیمبر زاہد لطیف خان نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ راولپنڈی چیمبر روات میں ایک انڈسٹریل اسٹیٹ بھی چلا رہا ہے جس میں چار سو یونٹس کام کر رہے ہیں اور ڈیڑھ سو کے قریب پائپ لائن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں فارما سیوٹیکل، پلاسٹک ، ماربل، اور انجنیئرنگ کے کارخانے کام کر ہے ہیں اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد کا روزگار انڈسٹریل اسٹیٹ سے وابستہ ہے۔








