حکومت کاروبار ی برادری کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہر وقت موجود ہے،خواجہ محمد آصف

سیالکوٹ۔13دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں ایمن آباد روڑ شہر کی مختلف سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا، جس سے مقامی کاروبار اور شہری سہولیات میں بہتری آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انہوں نے پسرور روڈ پر میگ انڈسٹریل سٹیٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے …

سیالکوٹ۔13دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں ایمن آباد روڑ شہر کی مختلف سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا، جس سے مقامی کاروبار اور شہری سہولیات میں بہتری آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انہوں نے پسرور روڈ پر میگ انڈسٹریل سٹیٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے ترقی ،منصوبہ بندی و خصوصی امور چوہدری ارمغان سبحانی،صوبائی وزیر محنت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، ایم پی اے چوہدری طارق سبحانی، ایم پی اے چوہدری فیصل اکرام، بزنس لیڈر ریاض الدین شیخ، سابق صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس ملک عبدالغفور سمیت کاروباری حضرات بھی موجود تھے۔

خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ میگ انڈسٹریل اسٹیٹ ایک اہم لینڈ مارک پروجیکٹ ہے، اور یہ پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے ایسا ایک اہم اقدام ہے جسے دوسرے شہروں کو بھی اپنانا چاہیے۔وزیر دفاع نےکہا کہ یہ شہر کا ایک اہم لینڈ مارک پروجیکٹ ہے،پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے اس طرح کے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔ خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ پسرورروڈ، ایمن آباد روڑ، ڈسکہ روڑ، اور سمبڑیال روڑ کو پہلے مرحلے میں رنگ روڑ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا کیونکہ ٹریفک کا بہت زیادہ بوجھ انہی سڑکوں پر ہے، اس لیے اسے پہلے مرحلے میں حل کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سیالکوٹ شہر میں موجود سرکاری دفاتر، جیل، عدالتیں، پولیس لائن اور ڈپٹی کمشنر آفس کو بھی ایمن آباد روڑ پرجلد شفٹ کیا جائے گا۔ سیالکوٹ شہر کی مشرقی جانب، سرکاری دفاتر، یونیورسٹی اور دیگر ادارے منتقل کیے جا رہے ہیں۔ وزیر دفاع نےکہا کہ حکومت کاروبار ی برادری کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہر وقت موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کے تمام منتخب نمائندے کاروباری حضرات کے لیے دستیاب ہیں اور ان کی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لیے ہر وقت موجود رہتے ہیں۔

 

مزید خبریں