اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کو پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور موٹر اسپرٹ (ایم ایس) کی قیمتوں میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں کی گئی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 257.08 …
حکومت کا آئندہ پندرہ روز کیلئے اوگرا کی سفارشات پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کو پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور موٹر اسپرٹ (ایم ایس) کی قیمتوں میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں کی گئی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 257.08 روپے فی لیٹر جبکہ موٹر اسپرٹ (پیٹرول)کی قیمت 253.17 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔








