حکومت کا پیٹرولیم ٹیسٹنگ سہولیات کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) حکومت نے پٹرولیم ٹیسٹنگ کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے اسلام آباد سمیت پانچ شہروں میں پیٹرولیم ٹیسٹنگ سہولیات کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اپنے حالیہ اجلاس میں اس سلسلہ میں توانائی سے متعلق تین منصوبوں کی منظوری دی جن میں اسلام آباد ،لاہور، …

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) حکومت نے پٹرولیم ٹیسٹنگ کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے اسلام آباد سمیت پانچ شہروں میں پیٹرولیم ٹیسٹنگ سہولیات کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اپنے حالیہ اجلاس میں اس سلسلہ میں توانائی سے متعلق تین منصوبوں کی منظوری دی جن میں اسلام آباد ،لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ میں پیٹرولیم ٹیسٹنگ کی سہولیات کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں پیٹرولیم ٹیسٹنگ لیبارٹری کی آئی ایس او سرٹیفکیشن کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اس منصوبہ پر مجموعی لاگت 29 کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد ہو گی۔ ایکنک کی منظوری کے بعد اب اس منصوبے پر باقاعدہ عملدرآمد کا آغاز ہو گا۔ اس منصوبے سے پٹرولیم ٹیسٹنگ کی سہولیات کو بہتر بنانے اور اسلام آباد میں پٹرولیم ٹیسٹنگ لیبارٹری کی آئی ایس او سرٹیفکیشن کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس سلسلہ میں وزارت پٹرولیم منصوبے پر پیشرفت کے لئے اقدامات کرے گی۔ پٹرولیم ٹیسٹنگ سہولیات کی اپ گریڈیشن اور اسلام آباد میں پیٹرولیم ٹیسٹنگ لیبارٹری کی آئی ایس او ٹیفکیشن متعلقہ حلقوں کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جسے اب پورا کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply