اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، حالیہ بجٹ کسانوں کے لیے بہتری کی نوید ثابت ہو گا۔ یہ بات انہوں نے کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، حالیہ بجٹ کسانوں کے لیے بہتری کی نوید ثابت ہو گا۔ یہ بات انہوں نے کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ پارلیمانی سیکرٹری خزانہ زین قریشی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے دوران کورونا وائرس کی عالمی وبا کی صورتحال کے پیشِ نظر کسانوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ موجودہ وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال نے کسانوں کے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ حکومت اس بجٹ میں کسانوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے خصوصی اقدامات کرے گی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے ہماری معاشی خوشحالی زراعت کے شعبے سے منسلک ہے۔ ہمیں کسانوں کو درپیش مشکلات کا مکمل ادراک ہے۔ موجودہ وبائی تناظر میں کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ بجٹ میں زرعی شعبے کی بہتری کو خصوصی طور پر پیش نظر رکھا جا رہا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حالیہ بجٹ، انشا اللہ کسانوں کے لیے بہتری کی نوید ثابت ہو گا۔کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کسانوں کی معاشی بہتری کی طرف خصوصی توجہ مرکوز کرنے پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔








