حکومت کی اقتصادی پالیسیوں سے ملکی معیشت میں بہتری آئی ،مونا عالم

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) معروف ماہر اقتصادیات اور تجزیہ کار مونا عالم نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں مذید بہتری لانے کے لئے ٹیکس کے نطام کو نتر بنانے کی ضرورت ہے۔پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی موجود حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے وجہ سے ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے ۔ اس سے قبل ملک …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) معروف ماہر اقتصادیات اور تجزیہ کار مونا عالم نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں مذید بہتری لانے کے لئے ٹیکس کے نطام کو نتر بنانے کی ضرورت ہے۔پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی موجود حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے وجہ سے ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے ۔ اس سے قبل ملک ڈیفالٹ رینج تک پہنچ چکا تھا ۔ انھوں نے کہا کہ اب مائیکرو انڈیکیٹرز سے معاشی ترقی کا اندازہ لگا یا جائے تو معلوم ہوتا کہ ہمارے ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور مہنگائی کا رحجان بھی کمی کی جانب نظر آتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری کے لئے عالمی سطح پرخام تیل کی قیمتوں میں کمی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ مونا نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری اور بہترین حکومتی پالیسیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔ سٹاک ایکسچینج کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ 2007-8 کے معاشی کرائسز کی وجہ سے عالمی سطح پر ہماری سٹاک مارکیٹ کو بند کر دیا گیا تھا تاہم موجودہ حکومت کی بہترین اقتصادی پالیسیوں کے باعث 2016 میں ہم ایک مرتبہ پھر بحالی اور بہتری کی جانب آگئے ہیں

مزید خبریں

Leave a Reply