حکومت کی طرف سے ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرہ کاشتکاروں، کسانوں کو مکمل معاونت فراہم کریں گے، وفاقی وزیر خوراک خسرو بختیار کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خوراک خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرہ کاشتکاروں، کسانوں کو مکمل معاونت فراہم کرینگے، ٹڈی دل پر85 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اتوار کو وفاقی وزیر خوارک خسرو بختیار نے سیکرٹری …

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خوراک خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرہ کاشتکاروں، کسانوں کو مکمل معاونت فراہم کرینگے، ٹڈی دل پر85 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اتوار کو وفاقی وزیر خوارک خسرو بختیار نے سیکرٹری ایگریکلچرل پنجاب اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ افضل کے ہمراہ دیپالپور کے علاقہ پپلی پہاڑ کے دورہ اور ٹڈی دل سے متاثرہ فصلوں کے نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ فصلوں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر عثمان علی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رئوف احمد نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کو مکمل بریفنگ دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خسرو بختیار نے کہا کہ ٹڈی دل کا حملہ پاکستان میں 27 سال بعد ہوا ہے اور اس نے بیک وقت بیس ممالک کو متاثر کیا ہے۔ خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ پاک فوج ، محکمہ زراعت ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور مقامی انتظامی افسران سے مل کر اس قدرتی آفت کا مقابلہ کیا جا رہا ہے جبکہ کابینہ کی جانب سے بھی اس معاملہ میں ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے کام کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ کاشتکاروں، کسانوں کو گھبرانے کی ہرگز ضرورت نہیں ان کے نقصان کا تخمینہ لگا کر ان کی مکمل معاونت کی جائے گی۔ خسرو بختیار نے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکتا۔ خسرو بختیار نے ڈی سی عثمان علی اور مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ 85 فیصد تک ٹڈی دل پر قابو پا لیا گیا ہے۔