فیصل آباد۔ 18 جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خاں نے کہا ہے کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے جبکہ مالی اور میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری کے بعد اب ملک تیزی سے پائیدار معاشی ترقی کی سمت گامزن ہے۔ یہ بات انہوں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ …
حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا، معیشت میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔رانا احسان افضل خاں

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 18 جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خاں نے کہا ہے کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے جبکہ مالی اور میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری کے بعد اب ملک تیزی سے پائیدار معاشی ترقی کی سمت گامزن ہے۔ یہ بات انہوں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ افراط زر 38فیصد سے کم ہو کر 4.1تک رہ گیا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی بجائے 18ارب سرپلس ہے جبکہ روپے کی قدر میں بھی استحکام آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برآمدات میں دس فیصد اضافہ کے ساتھ ساتھ ترسیلات زر میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ سٹاک ایکسچینج کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ ایک لاکھ پوائنٹ سے بھی بڑ ھ گئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔
ایف بی آر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ویلیو ایشن کیلئے فیس لیس سسٹم رائج کیا گیا ہے جس سے کرپشن کا سلسلہ رک جائے گا۔ اسی طرح ڈیجیٹلائزیشن سے بھی محاصل کی وصولیوں میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں سے صارفین کو 900 ارب کا فائدہ ہوگا جبکہ برآمد کنندگان کو علاقائی ملکوں کے مساوی نرخوں پر بجلی کی فراہمی کیلئے بھی تدریجی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اخراجات کو کم کرنے کیلئے اداروں میں رائٹ سائزنگ کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے چیمبر کے صدر کی طرف سے اٹھائے جانے والے معاملات کو ترجیحی طور پر حل کرانے کا یقین دلایا اور کہا کہ اس سلسلہ میں متعلقہ وزارتوں سے ان کی میٹنگز کا بندوبست کیا جائے گا۔ فیصل آباد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ نکاس آب کیلئے 11 ارب روپے کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔
فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھرارہ نے صنعت و تجارت کو درپیش مسائل کے علاوہ مقامی مسئلوں کی بھی نشاندہی کی اور کہا کہ ان کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے معاشی پالیسی سازی سے متعلق تمام اداروں میں فیصل آباد چیمبر کو نمائندگی دینے کا مطالبہ بھی کیا۔








