حکومت کی معاشی ٹیم کی آپ کا پیسہ آپ کے کام“ میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) حکومت کی معاشی ٹیم نے کہا ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم پاکستان کے شہریوں کے لئے اپنے غیر ظاہر شدہ اثاثے 30 جون سے قبل ظاہر کرنے کا بہترین موقع ہے، بے نامی قانون نافذ العمل ہو گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف …

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) حکومت کی معاشی ٹیم نے کہا ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم پاکستان کے شہریوں کے لئے اپنے غیر ظاہر شدہ اثاثے 30 جون سے قبل ظاہر کرنے کا بہترین موقع ہے، بے نامی قانون نافذ العمل ہو گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے جمعرات کو پی ٹی وی کے خصوصی پروگرام ”آپ کا پیسہ آپ کے کام“ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سوالات کے جواب دیئے، پروگرام کا مقصد عوام کو سکیم کی جانب راغب کرنا اور سکیم سے متعلق تحفظات کو دور کرنا تھا۔ وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم کا مقصد لوگوں کو اپنے اثاثوں کو دستاویزی شکل دینے کی طرف راغب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو بیرون ملک کام کر رہا ہے اور وہاں ٹیکس دیتا ہے اس کی آمدن پہلے ہی وائٹ ہے، اسے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں لیکن اگر کوئی آمدن ملک میں کماتا ہے اور پیسہ باہر لے کر جاتا ہے اسے ظاہر کرنا پڑے گا، اسی لئے انہیں چاہیے کہ اس سکیم سے فائدہ اٹھائیں۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ ڈیڈ لائن کی مدت ختم ہونے کا انتظار نہ کریں بلکہ اپنے فوری طور پر اپنے اثاثے ظاہر کریں تاکہ بعد کی پریشانی سے بچ سکیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply