اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کے لئے پی ڈی ایم کی خواہشات مضحکہ خیز ہیں، خطرہ حکومت کو نہیں بلکہ کرپٹ مافیا کو ہے، پی ڈی ایم آل پاکستان ڈکیت موومنٹ ہے، پی ڈی ایم تباہ ہو چکی ہے، استعفے لطیفے بن گئے ہیں، ناکامی پی ڈی ایم کا مقدر بن چکی ہے، مولانا فضل الرحمان کی …
حکومت گرانے کے لئے پی ڈی ایم کی خواہشات مضحکہ خیز ہیں، خطرہ حکومت کو نہیں بلکہ کرپٹ مافیا کو ہے، پی ڈی ایم آل پاکستان ڈکیت موومنٹ ہے، وزیر مملکت زرتاج گل وزیر

مزید خبریں
اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کے لئے پی ڈی ایم کی خواہشات مضحکہ خیز ہیں، خطرہ حکومت کو نہیں بلکہ کرپٹ مافیا کو ہے، پی ڈی ایم آل پاکستان ڈکیت موومنٹ ہے، پی ڈی ایم تباہ ہو چکی ہے، استعفے لطیفے بن گئے ہیں، ناکامی پی ڈی ایم کا مقدر بن چکی ہے، مولانا فضل الرحمان کی پارٹی دو حصوں میں ٹوٹ چکی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی خواہشات پر کوئی پابندی نہیں ہے، منتخب حکومت کو گرانا اپوزیشن کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی بات ان کی اپنی جماعت کے ارکان نہیں مانتے، مسلم لیگ (ن) کے دو ارکان نے استعفے دیئے لیکن سپیکر کے بلانے پر انہوں نے استعفے دینے سے انکار کر دیا، پی ڈی ایم نے ریاست مخالف بیانیہ اختیار کیا، اداروں پر تنقید کی، عدلیہ پر حملے کئے لیکن بالآخر مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کی سیاست کو دفن کر دیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام سے ووٹ لے کر حکومت میں آئی، پی ڈی ایم کی سیاست سے حکومت کو فائدہ ہوا، پی ڈی ایم نے کہا ووٹ کو عزت دو، گلگت بلتستان میں ووٹ کو عزت مل گئی اور وہاں تحریک انصاف کی حکومت بن گئی، خطرہ حکومت کو نہیں بلکہ کرپٹ مافیا کو ہے، حکومت کمزور نہیں بلکہ اپوزیشن کمزور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نہیں بلکہ آل پاکستان ڈکیت موومنٹ ہے، ان کا بیانیہ صرف یہ ہے کہ والد بچائو، کرپشن بچائو اور خود ساختہ لیڈر بنو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں حصہ لینا اپوزیشن کا یو ٹرن ہے، اپوزیشن جماعتیں نفرت اور لسانیت کی سیاست نہ کریں، اب ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف بیانیہ نہیں چلے گا، کرپشن اور کرپٹ لوگوں کا بیانیہ نہیں چلے گا، اب صرف پاکستان چلے گا۔








