حجاج کرام کو فلائٹ تاخیر اور پریشانی سے بچانے کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کیا ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حجاج کرام کی بروقت اور آرام دہ روانگی حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے، فلائٹ آپریشن میں تاخیر پر متعلقہ ایئر لائنز اور متعلقہ وزیر سے فوری رابطہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حجاج کرام کی بروقت اور آرام دہ روانگی حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے، فلائٹ آپریشن میں تاخیر پر متعلقہ ایئر لائنز اور متعلقہ وزیر سے فوری رابطہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے بتایا کہ معمول کے طریقہ کار کے مطابق حجاج کرام کی سفری ذمہ داریاں پی آئی اے اور سعودی ایئر لائن کے درمیان 50، 50 فیصد کی بنیاد پر تقسیم کی جاتی ہیں جبکہ دیگر نجی ایئر لائنز کی گنجائش محدود ہونے کی وجہ سے بوجھ زیادہ تر قومی اور سعودی ایئر لائن پر ہی آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروازوں کی تاخیر، تکنیکی مسائل یا سیفٹی وجوہات پر جو سوالات اٹھائے گئے ہیں، اس حوالے سے ہماری ہمیشہ واضح ہدایات رہی ہیں کہ حجاج کرام کو کسی صورت تکلیف نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ مسائل کے پیش نظر انہوں نے خود متعلقہ ایئر لائن اور متعلقہ وفاقی وزیر سے فوری رابطہ کر کے عازمین کو درپیش شکایات کے ازالے اور مستقبل میں فلائٹ آپریشن کے بروقت انعقاد پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں