ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ، ایلینا ریبا کینا اور آئیگا سویٹیک کوارٹر فائنل میں داخل

قازقستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریبا کینااورپولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ،چھ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آئیگا سویٹیک ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

اوہائیو۔20اگست (اے پی پی):قازقستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریبا کینااورپولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ،چھ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آئیگا سویٹیک ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ ای ایس پی این کے مطابق قازقستان کی 27 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریبا کینانے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میں روس کی حریف کھلاڑی ڈیانا میکسموونا شنائیڈر کو شکست دی جبکہ آئیگا سویٹیک نے فرانسیسی حریف کھلاڑی ڈیان پیری کو مات دی ۔امریکی ریاست اوہائیو کے شہر میسن کے لنڈنر فیملی ٹینس سینٹر میں ڈبلیو ٹی اے کا ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

قازقستان کی 27 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریبا کینانے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روس کی حریف کھلاڑی ڈیانا میکسموونا شنائیڈر کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6سے ہراکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ 24 سالہ پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ،چھ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈآئیگا سویٹیک نے ویمنز سنگلز مقابلوں کےپری کوارٹر فائنل میچ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی ڈیان پیری کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔