اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):پاکستان کی خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے بختاور کیڈٹ کالج کی پانچویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی،انہوں نے وہاں نئے جمنازیم اور سوئمنگ پول کا افتتاح بھی کیا۔ ہفتے کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق خاتون اول نے اس موقع پر کہا کہ بختاور کیڈٹ کالج بچیوں کو تعلیم، نظم و ضبط اور قیادت کے …
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی بختاور کیڈٹ کالج کی پانچویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت،نئے جمنازیم اور سوئمنگ پول کا افتتاح بھی کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):پاکستان کی خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے بختاور کیڈٹ کالج کی پانچویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی،انہوں نے وہاں نئے جمنازیم اور سوئمنگ پول کا افتتاح بھی کیا۔ ہفتے کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق خاتون اول نے اس موقع پر کہا کہ بختاور کیڈٹ کالج بچیوں کو تعلیم، نظم و ضبط اور قیادت کے ذریعے بااختیار بنارہا ہے۔
انہوں نے طالبات کو نظم و ضبط، احترام اور استقامت کو اپنانے کی تلقین کی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ بختاور کیڈٹ کالج ملک بھر کی 423 طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے، نوجوان خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ خاتون اول نے آرٹ اینڈ سائنس ایگزیبیشن 26-2025 کا بھی باضابطہ افتتاح کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کیڈٹس میں کالج کریسٹ اور انعامات تقسیم کیے جبکہ مارچ پاسٹ، پی ٹی، جمناسٹک اور کراٹے شو نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔








