کراچی۔26نومبر (اے پی پی):خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے جرمنی کے قونصل جنرل تھامس شولٹز نے اپنی اہلیہ کاٹیا ہویزل کے ہمراہ ملاقات کی۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور جرمنی کے قونصل جنرل تھامس شولٹز کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے مختلف مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بی …
خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے جرمنی کے قونصل جنرل تھامس شولٹز کی اہلیہ کے ہمراہ ملاقات

مزید خبریں
کراچی۔26نومبر (اے پی پی):خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے جرمنی کے قونصل جنرل تھامس شولٹز نے اپنی اہلیہ کاٹیا ہویزل کے ہمراہ ملاقات کی۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور جرمنی کے قونصل جنرل تھامس شولٹز کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے مختلف مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے صحت، تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ، سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر قرۃ العین مری بھی موجودتھیں۔








