اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) خاتون اول ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین ملکی و بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہی ہیں، جو قابل تحسین امر ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں فلورل آرٹ سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ خاتون اول نے تقریب کے انعقاد پر فلورل آرٹ سوسائٹی کی خواتین کو مبارکباد پیش …
خاتون اول ثمینہ علوی کا فلورل آرٹ سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) خاتون اول ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین ملکی و بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہی ہیں، جو قابل تحسین امر ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں فلورل آرٹ سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ خاتون اول نے تقریب کے انعقاد پر فلورل آرٹ سوسائٹی کی خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پھول زندگی میں رنگ بھرتے ہیں، پھولوں کی تزئین و آرائش بہترین مشغلہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھول ذہنی تناو¿ کم کر نے اور خوشی حاصل کر نے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اس ضمن میں فلورل آرٹ سوسائٹی کی طرف سے پھولوں کی تزئین و آرائش کی تقریب قابل ستائش ہے۔ بعد ازاں خاتون اول نے فلورل آرٹ کا مقابلہ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر فلورل آرٹ سوسائٹی آف پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کی صدر ثوبیہ ریاض اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔








