ریاض۔8مارچ (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ صیام میں قومی فلاحی مہم کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز سعودی عرب میں نیشنل پلیٹ فارم فار چیریٹیبل ورک’احسان‘ میں سعودی قیادت نے 70 ملین ریال ،شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 40 ملین ریال اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے30 ملین ریال دیے ہیں۔ایس پی اےکے مطابق ماہ صیام میں فلاحی امور کے لیے پلیٹ فارم …
خادم الحرمین الشریفین کی ماہ صیام میں قومی فلاحی مہم کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز

مزید خبریں
ریاض۔8مارچ (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ صیام میں قومی فلاحی مہم کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز سعودی عرب میں نیشنل پلیٹ فارم فار چیریٹیبل ورک’احسان‘ میں سعودی قیادت نے 70 ملین ریال ،شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 40 ملین ریال اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے30 ملین ریال دیے ہیں۔ایس پی اےکے مطابق ماہ صیام میں فلاحی امور کے لیے پلیٹ فارم کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ لوگ اس میں حصہ ڈال سکیں۔احسان پورٹل کی نگران کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماجد القصبی نے سعودی قیادت کی جانب سے فلاحی امور میں بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔شاہی احکامات کے تحت2021 میں قومی احسان پورٹل کو لانچ کیا گیا تھا جس کا مقصد ضرورت مند طبقے کی مصدقہ ذرائع سے مدد کرنا ہے۔ڈاکٹر ماجد القصبی نے کہا کہ احسان پورٹل کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ سابقہ ایڈیشنزعوامی سطح پر غیرمعمولی مقبول ہوئے۔چوتھے ایڈیشن میں 1.8 ارب ریال جمع ہوئے جبکہ تیسرے ایڈیشن میں 760 ملین ریال اور دوسرے میں 750 ملین جبکہ پہلے ایڈیشن میں 800 ملین ریال کے عطیات جمع ہوئے تھے۔احسان پلیٹ فارم کی کارروائی مکمل طورپر شفاف ہوتی ہے جس کی نگرانی کے لیے 13 حکومتی اداروں پر مشتمل مشترکہ ٹیم کام کرتی ہے ۔








