خارجہ محاذ پر درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایتھوپیا کیلئے نامزد سفیرسے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خارجہ محاذ پر درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔یہ بات انہوں نے ایتھوپیا کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر شوذب عباس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ان سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے بطور سفیرتقرری پر شوذب عباس کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خارجہ محاذ پر درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔یہ بات انہوں نے ایتھوپیا کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر شوذب عباس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ان سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے بطور سفیرتقرری پر شوذب عباس کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج ہمیں خارجہ محاذ پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔وزیر خارجہ نے سفیر کو معاشی سفارت کاری سمیت پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔ایتھوپیا کیلئے نامزد سفیر شوذب عباس نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں