لاہور۔16 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ےہاں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی،جس میںملک کی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کےاگےا،وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے بنیاد الزامات لگانے اور جھوٹ بولنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیںاور21 کروڑ عوام بہتان طرازی کی منفی سیاست سے بےزار ہو چکے ہیں،پاکستان کے عوام صرف …
خالی نعروں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی،وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔16 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ےہاں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی،جس میںملک کی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کےاگےا،وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے بنیاد الزامات لگانے اور جھوٹ بولنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیںاور21 کروڑ عوام بہتان طرازی کی منفی سیاست سے بےزار ہو چکے ہیں،پاکستان کے عوام صرف اپنے مسائل کا حل اور ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں،انہوںنے کہاکہ خالی نعروں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی،عوام کی خدمت کےلئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے،انہوںنے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے اپنے صوبے خیبرپختونخوا کے عوام کو بھی مایوس کیا ہے اورپاکستان کی سیاست میں گالم گلوچ اور جھوٹ کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کے چہرے آشکار ہو چکے ہیں اوریہ سیاسی عناصر آئندہ عام انتخابات میں بھی ناکام رہیں گے۔








