خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

سنگاپور ۔ 15 مارچ (اے پی پی)ایشیاءکی علاقائی منڈی میں جمعرات کو خام تیل کے نرخوں کو طلب میں اضافے کے باعث استحکام حاصل رہا۔ سنگا پور مرکنٹائل میں اپریل کے لئے امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی7 سینٹ اضافہ کے ساتھ61.03 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ (لندن کروڈ) کی سپلائیایک سینٹ اضافہ کے ساتھ 64.90 ڈالر فی بیرل پر طے پائی۔