خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

سنگاپور ۔ 12 جولائی (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا تاہم امریکی ڈرلنگ کی سرگرمیوں اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے اور ایران و لیبیا کی خام تیل کی پیداوار میں اضافے کے امکانات کے باعث عالمی سطح پر زائد رسد بارے پائے جانے والے خدشات کی وجہ سے خام تیل کے نرخ تاحال 2 ماہ کی …

سنگاپور ۔ 12 جولائی (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا تاہم امریکی ڈرلنگ کی سرگرمیوں اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے اور ایران و لیبیا کی خام تیل کی پیداوار میں اضافے کے امکانات کے باعث عالمی سطح پر زائد رسد بارے پائے جانے والے خدشات کی وجہ سے خام تیل کے نرخ تاحال 2 ماہ کی کم ترین سطح پر ہیں۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے معاہدے 10 سینٹ کے اضافے سے 44.86 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے آئندہ ماہ ترسیل کے سودے 13 سینٹ کی بہتری سے 46.38 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔

Leave a Reply