خانیوال ،ضلعی انتظامیہ نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کا فیصلہ کر لیا ، ڈپٹی کمشنر

خانیوال ۔ 05 جنوری (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ نے ضلع میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس عزم کا اظہار ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید نے قومی ہیرو، اولمپئین اور عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم سے ملاقات کے دوران کیا۔ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے ارشد ندیم کی شاندار بین الاقوامی کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے …

خانیوال ۔ 05 جنوری (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ نے ضلع میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس عزم کا اظہار ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید نے قومی ہیرو، اولمپئین اور عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم سے ملاقات کے دوران کیا۔ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے ارشد ندیم کی شاندار بین الاقوامی کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم جیسے کھلاڑی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی محنت، لگن اور کامیابیاں پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ نہ صرف نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتا ہے

بلکہ ایک صحت مند اور متوازن معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے میدانوں اور اسپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے میاں چنوں کے علاقے میں اسٹیڈیم سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے جلد دورے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سیہڑ بھی ملاقات میں موجود تھے