خبر رساں اداروں کی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر، وزیر دفاع خرم دستگیر اور ”اے پی پی“ کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے غیر ملکی مندوبین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی)خبر رساں اداروں کی بین الاقوامی کانفرنس نے ”انٹرنیشنل فورم آف نیوز ایجنسیز“ (افنا) کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، رواں سال کیلئے پاکستان کو اس فورم کا سربراہ منتخب کیا گیا ہے، قومی خبر رساں ادارہ ”اے پی پی“ اس کے سیکرٹریٹ کے طور پر فرائض سرانجام دے گا جبکہ رکن ممالک کے خبر رساں اداروں کے مابین خبروں، تصاویر اور ویڈیوز …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی)خبر رساں اداروں کی بین الاقوامی کانفرنس نے ”انٹرنیشنل فورم آف نیوز ایجنسیز“ (افنا) کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، رواں سال کیلئے پاکستان کو اس فورم کا سربراہ منتخب کیا گیا ہے، قومی خبر رساں ادارہ ”اے پی پی“ اس کے سیکرٹریٹ کے طور پر فرائض سرانجام دے گا جبکہ رکن ممالک کے خبر رساں اداروں کے مابین خبروں، تصاویر اور ویڈیوز کے تبادلے کیلئے ویب پورٹل کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی، اس فورم کی فعالیت کیلئے پاکستان سمیت 5 رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔ ”اے پی پی“ کے زیر اہتمام 13 اور 14 مئی کو منعقد ہونے والی خبر رساں اداروں کی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منگل کو یہاں اختتام پذیر ہوگئی ۔کانفرنس میں مشرق وسطیٰ ‘خلیج ‘یورپ ‘جنوب مشرقی ایشیاءاور میزبان پاکستان سمیت مختلف خطوں کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا بھر سے 18ممالک کے 21 غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں وزیر دفاع خرم دستگیر مہمان خصوصی تھے۔کانفرنس میں شریک ممالک نے باہمی طور پر متفقہ16نکاتی سفارشات میں قرار دیا کہ کانفرنس میں شریک قومی خبر رساں اداروں کا پلیٹ فارم ”انٹرنیشنل فورم آف نیوز ایجنسیز (افنا)“ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے‘ اس منفرد پورٹل پر، بانی ارکان کی مشاورت سے، خواہش مند قومی خبر رساں ادارں اور بین الاقوامی طور پر فعال دیگر میڈیا اداروں کی شمولیت کی سہولت حاصل ہوگی۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کو کانفرنس نے رواں سال کیلئے ”افنا“ کا سربراہ منتخب کیا اور اس نے سیکرٹریٹ اور انسانی وسائل کی فراہمی کے لئے رضا کارانہ اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ ممبر ممالک نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ”افنا“ سیکرٹریٹ کی میزبانی ہر سال دوسرے ملک منتقل ہو جائے گی، میزبان ملک اس سال کیلئے سیکرٹریٹ کے اخراجات برداشت کرے گا۔ ”افنا“ خبری مواد، تصاویر اور ویڈیوز کے رکن نیوز ایجنسیوں کے مابین تبادلے کے لئے ویب پورٹل قائم کرے گا، جس کیلئے انگریزی رابطے کی زبان ہوگی۔

مزید خبریں