اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) اقوام عالم میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور ذرائع ابلاغ کے میدان میں درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے خبر رساں اداروں کے مابین اشتراک کار کے فروغ کیلئے 2 روزہ ”انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز“ (آئی سی این اے) اتوار کو شروع ہو گئی۔ کانفرنس میں چین، انڈونیشیا، آذربائیجان، ایران، رومانیہ، اومان، بلغاریہ، ترکی، مصر، قزاخستان، لبنان، …
خبر رساں اداروں کے مابین اشتراک کار کے فروغ کیلئے اے پی پی کے زیر اہتمام 2 روزہ ”انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز“ کا آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) اقوام عالم میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور ذرائع ابلاغ کے میدان میں درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے خبر رساں اداروں کے مابین اشتراک کار کے فروغ کیلئے 2 روزہ ”انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز“ (آئی سی این اے) اتوار کو شروع ہو گئی۔ کانفرنس میں چین، انڈونیشیا، آذربائیجان، ایران، رومانیہ، اومان، بلغاریہ، ترکی، مصر، قزاخستان، لبنان، سوڈان، تیونس، سعودی عرب اور شام سمیت 17 ممالک سے 22 مندوبین شریک ہیں۔ کانفرنس کا موضوع ”پاکستان کا میڈیا: مواقع اور چیلنجز“ ہے جس میں خبر رساں اداروں کیلئے ابھرتے ہوئے پیشہ وارانہ چیلنجز پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ کانفرنس کا اختتامی سیشن (کل) پیر کو ہوگا۔ اتوار کو اقوام عالم میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور ذرائع ابلاغ کے میدان میں درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے خبر رساں اداروں کے مابین اشتراک کار کے فروغ کیلئے2 روزہ ”انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز“ (آئی سی این اے) کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کیا۔








