خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں جار ی مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 2فیصد کی نمو
خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں جار ی مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 2فیصد کی نمو

مزید خبریں
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی): خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں جار ی مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر2فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.135ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خدمات کے شعبہ کی برآمدات سے ملک کو1.112ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔اگست میں خدمات کی برآمدات کا حجم 600ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 2فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ سال اگست میں خدمات کی برآمدات سے 586ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ جولائی کے مقابلے میں اگست میں خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 12فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی۔ جولائی میں خدمات کے شعبہ کی برآمدات سے 535ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو اگست میں بڑھ کر600ملین ڈالر ہوگیا۔








