خصوصی انتظامات، عمرہ 75 منٹ میں مکمل ہونے لگا

مکہ۔4جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں مسجد الحرام و مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی نے کہا ہے کہ طواف سے لے کر سعی تک عمرے کے سارے کام 75 منٹ میں انجام پا رہے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل پریذیڈنسی نے3ہزار 275 عمرہ زائرین کے ساتھ کئے گئے دو جائزوں کے نتائج جاری کیے ہیں۔ کورونا وبا کے ماحول میں طواف کا اوسط دورانیہ 25 منٹ، مطاف …

مکہ۔4جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں مسجد الحرام و مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی نے کہا ہے کہ طواف سے لے کر سعی تک عمرے کے سارے کام 75 منٹ میں انجام پا رہے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل پریذیڈنسی نے3ہزار 275 عمرہ زائرین کے ساتھ کئے گئے دو جائزوں کے نتائج جاری کیے ہیں۔ کورونا وبا کے ماحول میں طواف کا اوسط دورانیہ 25 منٹ، مطاف سے صفا تک پہنچنے کا دورانیہ8منٹ جبکہ صفا اور مروہ کے دوران سعی کا اوسط دورانیہ 42 منٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس طرح طواف سے لے کر سعی کے اختتام تک عمرے کے سارے کام مجموعی طور پر 75 منٹ میں انجام دیے جارہے ہیں۔ ایک جائزے میں کہا گیا کہ عمرہ زائرین وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر سے مطمئن نظر آئے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وبا کے ہنگامی ماحول میں عمرہ کے لیے جو آسانیاں مہیا کی گئی ہیں وہ تسلی بخش ہیں۔