اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن اورمرکزتحقیق برائے تاریخ ،فنون و ثقافت اسلامیہ (ارسیکا ) ترکی کے زیر اہتمام خطاطی کی بین الاقوامی نمائش ہفتہ کو دوسرے روز بھی جاری رہی۔ معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص طلبہ وطالبات کی ایک بڑی تعداد نے نمائش میں رکھے فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا اورنمائش میں شریک ملکی اوربین …
خطاطی کی بین الاقوامی نمائش دوسرے روز بھی جاری رہی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن اورمرکزتحقیق برائے تاریخ ،فنون و ثقافت اسلامیہ (ارسیکا ) ترکی کے زیر اہتمام خطاطی کی بین الاقوامی نمائش ہفتہ کو دوسرے روز بھی جاری رہی۔ معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص طلبہ وطالبات کی ایک بڑی تعداد نے نمائش میں رکھے فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا اورنمائش میں شریک ملکی اوربین الاقوامی خطاطوں سے ان کے فن کے بارے میں گفتگو کی۔وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے خطاطوں اورخوش نویسوں کے ہمراہ نمائش کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ان کے ساتھ گفتگو کی۔اس موقع پر نوجوانوں نے ملکی اوربین الاقوامی خوش نویسوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔








