خطّاطِ روضہ رسول استادشفیق الزماں خاں کے فنی سفر اور فن پاروں کو کتابی شکل میں شائع کیاجائے گا،عرفان صدیقی

اسلام آباد۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مسجد نبوی اور روضہ رسول پر خطاطی کا منفرد اعزاز پانے والے پاکستانی استادشفیق الزماں خاں کے فنی سفر اور فن پاروں کو کتابی شکل میں شائع کیاجائے گا تاکہ پاکستانی ہنر مندوں کی صلاحیتوں اور قابلیت سے اندرون وبیرون ملک لوگوں کو آگاہ کیاجاسکے اور اس فن کی …

اسلام آباد۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مسجد نبوی اور روضہ رسول پر خطاطی کا منفرد اعزاز پانے والے پاکستانی استادشفیق الزماں خاں کے فنی سفر اور فن پاروں کو کتابی شکل میں شائع کیاجائے گا تاکہ پاکستانی ہنر مندوں کی صلاحیتوں اور قابلیت سے اندرون وبیرون ملک لوگوں کو آگاہ کیاجاسکے اور اس فن کی حوصلہ افزائی ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خطاط مسجدنبوی استادشفیق الزمان خاں کے اعزاز میں ادارہ فروغ قومی زبان میں منعقدہ’ تقریب پزیرائی‘ سے خطاب میں کیا۔ خطاط مسجد نبوی استادشفیق الزماں خاں کا حاضرین محفل نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکرپرتپاک استقبال کیا۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ پاکستان کے لئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ مسجد نبوی میں خطاطی کا منفرد اعزاز پاکستانی ہنر مند استادشفیق الزماں خاں کو حاصل ہوا۔ان کی انگلیوں کے لمس سے لکھی تحریر رسول کریم کے روضہ کی جالیوں کے لمس سے فیض یاب ہورہی ہے۔ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن ملک میں خطاطی کے عظیم اسلامی ورثہ کی نوجوان نسل کو منتقلی کے لئے ٹھوس اقداما ت کررہا ہے۔ خطاطی کی نمائشوں ، شعبہ خطاطی کے قیام، ملک بھر سے باصلاحیت افراد کے بارے میں تفصیلات کو یکجا کرنے سمیت کئی ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جن کی بدولت مختصر مدت میں مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

مزید خبریں