تہران۔5مارچ (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ ہم خطے میں صرف امریکی فوجی اہداف کو پوری درستی کے ساتھ نشانہ بنا رہے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے گزشتہ روز العربیہ کو ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف اپنا دفاع کر رہے ہیں اور پڑوسی ممالک کے خلاف جارحیت نہیں کر رہے۔ انہوں نے …
خطے میں صرف امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، ایران

مزید خبریں
تہران۔5مارچ (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ ہم خطے میں صرف امریکی فوجی اہداف کو پوری درستی کے ساتھ نشانہ بنا رہے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے گزشتہ روز العربیہ کو ایک انٹرویو کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم صرف اپنا دفاع کر رہے ہیں اور پڑوسی ممالک کے خلاف جارحیت نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ان مقامات کو نشانہ بناتا ہے جہاں سے ایران پر حملے کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم خطے کے تمام ممالک کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی حملوں کا سامنا ہے، یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے، ہم نے اس کا آغاز نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں اجتماعی سلامتی کے خواہاں ہیں۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ تمام ایرانی ادارے قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ اندرونی معاملات بہتر طریقے سے چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عارضی قیادت کونسل اس وقت ملک کے معاملات چلا رہی ہے۔ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جنگ سے پہلے بات چیت اچھے انداز میں چل رہی تھی تاہم امریکا نے ہی اسے ناکام بنایا۔ امریکا کے ساتھ موجودہ مذاکرات کی موجودگی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ایرانی ترجمان نے کہا کہ ہم اب دفاع پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔








