اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیو ں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر5فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے دیگر رکن کویت ، قطر،بحرین اور اومان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.877ارب ڈالر کا زرمبادلہ …
خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیو ں کی ترسیلات زر میں 6 ماہ کے دوران 5فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیو ں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر5فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے دیگر رکن کویت ، قطر،بحرین اور اومان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.877ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 1.795ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دسمبرمیں ان ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 333ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر2024کے 310ملین ڈالر کے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہے۔ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں جی سی سی ممالک سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 12فیصدکا اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔ نومبر میں جی سی سی ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 299ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سعود ی عرب سے پہلی ششماہی میں ترسیلات زر کا حجم 4.715اور یو اے ای سے 4.090ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 19.734ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مد ت کے 17.847ارب ڈالرکے مقابلے میں 11فیصد زیادہ ہے۔








