اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.9 فیصد کی شرح سے اضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2021 تک کی مدت میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے علاوہ خلیج …
خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں 13.9 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.9 فیصد کی شرح سے اضافہ ہواہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2021 تک کی مدت میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک بحرین، کویت، قطر اوراومان میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 3.017 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.9 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بحرین، کویت، قطر اوراومان میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 2.648 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
مئی 2021 میں ان ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 261.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جی سی سی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 200.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے سہولیات اورترغیباتی اقدامات کی وجہ سے جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.4 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔








