خواتین انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبوںمیں بھی آ گے آئیں،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) دنیا بھر میں خواتین انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبوںمیں بھی آ گے آئیں۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے سربراہ پاﺅلین ژاﺅ نے ”انٹرنیشنل گرلز ان آس سی ٹی ڈے“ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔ انہوںنے کہا کہ ان کا ادارہ زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو ملازمتیں دینے کے عزم پر کاربند ہے۔ ٹیکنالوجی …

اقوام متحدہ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) دنیا بھر میں خواتین انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبوںمیں بھی آ گے آئیں۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے سربراہ پاﺅلین ژاﺅ نے ”انٹرنیشنل گرلز ان آس سی ٹی ڈے“ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔ انہوںنے کہا کہ ان کا ادارہ زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو ملازمتیں دینے کے عزم پر کاربند ہے۔ ٹیکنالوجی کا شعبہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیز رفتاری سے ترقی کرنے والا شعبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبہ میں خواتین کےلئے بھرپور مواقع موجود ہیں تاہم ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کےلئے انہیں اس شعبہ میں اپنی مہارت میں اضافہ کرنا ہو گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply