نیوزی لینڈ نے خواتین ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026کے لئے اپنی 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،
خواتین ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان، تین سینئر کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

مزید خبریں
ویلنگٹن۔29اپریل (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے خواتین ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026کے لئے اپنی 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد ٹیم کی سینئر کھلاڑی سوزی بیٹس، سوفی ڈیوائن اور لیا تاہوہو ٹورنامنٹ کے اختتام پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ای ایس پی این کے مطابق دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی قیادت امیلیا کیر کریں گی ۔ٹیم میں نئے چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں نینسی پٹیل اور ایزی شارپ اپنے پہلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی۔ہیڈ کوچ بین ساویر کے مطابق تینوں سینئر کھلاڑیوں کا ایک ہی ایونٹ کے بعد کیریئر ختم کرنا ایک منفرد لمحہ ہوگا اور وہ ٹیم کے لیے نمایاں خدمات انجام دے چکی ہیں۔آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 میں نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 14 جون کو ساؤتھمپٹن میں ویسٹ انڈیز ویمنز کے خلاف کھیلے گی ۔آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لئے نیوزی لینڈ کے اعلان کردہ سکواڈ میں امیلیا کیر (کپتان)، سوزی بیٹس، سوفی ڈیوائن، فلورا ڈیونشائر، ایزی گیز (وکٹ کیپر)، میڈی گرین، بروک ہالیڈے، بری ایلنگ، پولی انگلس (وکٹ کیپر)، جیس کیر، روز میری مائر، نینسی پٹیل، جارجیا پلمر، ایزی شارپ (وکٹ کیپر)اور لیا تاہوہو شامل ہیں۔








