خواتین کیا پہنیں اورکیانہیں یہ بتانا حکومت کا کام نہیں ، برطانوی وزیرا عظم تھریسا مے

لندن ۔ 16 مارچ (اے پی پی)برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین عدالت کے حجاب پر پابندی سے متعلق فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کا کام نہیں ہے اور نہ ہی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو بتائے کہ انہیں کیا پہننا چاہیے اور کیا نہیں۔اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کیا پہنیں گی اس بات کافیصلہ کرنا حکومت کا …

لندن ۔ 16 مارچ (اے پی پی)برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین عدالت کے حجاب پر پابندی سے متعلق فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کا کام نہیں ہے اور نہ ہی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو بتائے کہ انہیں کیا پہننا چاہیے اور کیا نہیں۔اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کیا پہنیں گی اس بات کافیصلہ کرنا حکومت کا نہیں بلکہ خواتین کا حق ہے۔ مسلم خواتین سٹاف کا حجاب پہننا یورپی کمپنی مالکان کی مرضی سے مشروط کرنے کے یورپی یونین عدالت کے فیصلے پر عالمی اداروں سمیت دنیا بھر میں تنقید کی جارہی ہے۔

Leave a Reply