خود کو ڈگری کا تصدیقی ایجنٹ ظاہر کرنے والوں کا ایچ ای سی سے کوئی تعلق نہیں ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ خود کو ڈگری کا تصدیقی ایجنٹ ظاہر کرنے والوں کا ایچ ای سی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ان کو اپنی ڈگریاں تصدیق کیلئے ہرگز نہ دیں۔ پیر کو ایچ ای سی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کچھ افراد خود کو ڈگری اور ٹرانسکرپٹس کے تصدیقی ایجنٹس کے طور پر متعارف کرا رہے ہیں، کچھ واقعات …

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ خود کو ڈگری کا تصدیقی ایجنٹ ظاہر کرنے والوں کا ایچ ای سی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ان کو اپنی ڈگریاں تصدیق کیلئے ہرگز نہ دیں۔ پیر کو ایچ ای سی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کچھ افراد خود کو ڈگری اور ٹرانسکرپٹس کے تصدیقی ایجنٹس کے طور پر متعارف کرا رہے ہیں، کچھ واقعات میں ان افراد نے درخواست گزاروں کی اصل ڈگریوں اور ٹرانسکرپٹس پر ایچ ای سی کی جعلی سٹیمپس/ٹکٹس بھی چسپاں کئے ہیں۔ ایسی تمام ڈگریاں اور ٹرانسکرپٹس ایچ ای سی کو پیش ہونے پر ضبط کر لئے جائیں گے۔ ایچ ای سی نے تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملہ میں انتہائی محتاط رہیں اور دستاویزات کی تصدیق کیلئے دھوکہ باز عناصر کا شکار ہونے کی بجائے مجوزہ طریقہ کار استعمال کریں۔