خوراک کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 13.05 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران خوراک کی برآمدات میں 13.05 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2017ءکے دوران 14 لاکھ 91 ہزار 592 ڈالر مالیت کی اشیاءخورد و نوش برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 13 …

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران خوراک کی برآمدات میں 13.05 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2017ءکے دوران 14 لاکھ 91 ہزار 592 ڈالر مالیت کی اشیاءخورد و نوش برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 13 لاکھ 19 ہزار ڈالر مالیت کی خوراک برآمد کی گئی تھی۔ مذکورہ بالا عرصے کے دوران چاول کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا۔ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مجموعی ملکی برآمدات میں 20.05 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید خبریں

Leave a Reply