پشاور۔ 23 جنوری (اے پی پی):وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی ہدایت پر ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقوں وادی تیراہ، پائندہ چینہ، دواتوئی اور باغ میدان میں شدید برفباری سے متاثرہ افراد کے لیے وسیع پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریسکیو 1122 کا ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقوں وادی تیراہ، پائندہ چینہ، دواتوئی اور باغ …
خیبر، دور افتادہ علاقوں میں شدید برفباری سے متاثرہ افراد کےلیے ریسکیو آپریشن جاری

مزید خبریں
پشاور۔ 23 جنوری (اے پی پی):وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی ہدایت پر ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقوں وادی تیراہ، پائندہ چینہ، دواتوئی اور باغ میدان میں شدید برفباری سے متاثرہ افراد کے لیے وسیع پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریسکیو 1122 کا ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقوں وادی تیراہ، پائندہ چینہ، دواتوئی اور باغ میدان میں شدید برفباری سے متاثرہ افراد کے لیے وسیع پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کی 23 آپریشنل گاڑیوں اور 100 سے زائد اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، اب تک 60 متاثرین کو محفوظ نکال لیا گیا ہے اور 25 برف میں پھنسی گاڑیوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ سرحدی چیک پوسٹ، پائندہ چینہ، نرے بابا، سندانہ اور مہربان کے علاقے کلیئر ہو چکے ہیں جبکہ دواتوئی، تند اور باغ میدان بازار میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
دریں اثناضلعی انتظامیہ خیبر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت سی اینڈ ڈبلیو، پاک فوج، فرنئٹیر کور اور ضلعی انتظامیہ کی بروقت امدادی کارروائیوں سے تمام تر خاندان محفوظ رہے۔ تمام متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق امدادی سرگرمیاں ننگروسہ سے دوہ توئی اور دوہ توئی سے لرباغ میدان تک جاری رہی جبکہ دیگر مقامات پر تاحال کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں کی زیرنگرانی پہلے بچوں اور خواتین اور بعد ازاں مردوں کو منتقل کیا گیا۔








