اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان اور ان کے ساتھیوں کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت انتہائی افسوسناک ہے ۔منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے باسی میران شاہ روڈ پر ہونے والے حملہ کے تمام شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے …
خیبرپختونخوا کے باسی بنوں حملہ کے تمام شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، فیصل کریم کنڈی

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان اور ان کے ساتھیوں کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت انتہائی افسوسناک ہے ۔منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے باسی میران شاہ روڈ پر ہونے والے حملہ کے تمام شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ آپریشن کی مخالفت کرتے ہیں وہ بتائیں کہ ہم کب تک اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میں قیام امن کے لئے وفاق ، صوبائی حکومت اور سکیورٹی فورسز کا مشترکہ کردار انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے۔








