خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ قبائلیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں اس لیے ہمیں قبائلیوں کو اپنے ساتھ بٹھانا ہے، قبائلی اضلاع کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات سمیت تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی اور فاٹا کو رسمی طور پر وفاق کے زیر انتظام لانا پی …

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ قبائلیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں اس لیے ہمیں قبائلیوں کو اپنے ساتھ بٹھانا ہے، قبائلی اضلاع کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات سمیت تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی اور فاٹا کو رسمی طور پر وفاق کے زیر انتظام لانا پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلیوں کی مرضی کے خلاف کوئی کام نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی سربراہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے فیصلوں کا حصہ بھی ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قبائلیوں کے سربراہان سے تمام معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے اور وہاں جرگے کے نظام کو فروغ دیں گے۔