23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںخیبرکالج آف ڈینٹسٹری بین الاقوامی معیارکے ڈینٹل کالجزکی فہرست میں شامل

خیبرکالج آف ڈینٹسٹری بین الاقوامی معیارکے ڈینٹل کالجزکی فہرست میں شامل

- Advertisement -

پشاور۔ 02 دسمبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے ناموراورتاریخی خیبرکالج آف ڈنٹسٹری نے کامیابیوں کی تاریخ کو برقرار رکھتے ہوئے بین الاقوامی معیارکے ڈینٹل کالجز کی فہرست میں اپنی جگہ بنا لی اور پاکستان کے پہلے سرکاری آئی ایس او سرٹیفائیڈ ڈینٹل کالج میں شامل ہو گیا،آئی ایس او آڈیٹرکی ٹیم نے کالج کے ہر شعبہ کا تفصیلی دورہ کیا ۔اس موقع پرخیبرکالج آف ڈینٹسٹری کے ڈین پروفیسرڈاکٹر سید ناصرشاہ،فیکلٹی اورخیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈائریکٹرکوالٹی اشورنس ڈاکٹر حسیب اعوان آئی ایس او ٹیم کے ہمراہ تھے ۔

کوالٹی اشورنس ڈیپارٹمنٹ کی آڈٹ ٹیم کو کالج کے مختلف شعبہ جات کے معیار،طریقہ کاراوران کے لیے بنائے گئے ایس او پیز کے حوالے سے معائنہ کرایا گیا اوربریفنگ دی گئی،تمام شعبوں کی جانچ پڑتال کے بعد کے سی ڈی کو بین الاقوامی معیار کے ڈینٹل کالج کےاعزازسے نوازا گیا،اس موقع پرکالج ڈین پروفیسر ڈاکٹر سید ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ کے سی ڈی نے باصلاحیت ڈاکٹرز پیدا کیے ہیں جو ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ اورفیکلٹی کی کاوشوں سے کالج کی 7 منزلہ عمارت کو جدید اورسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی سے آراستہ اور مکمل طور پر فعال کیا گیا ہے جس نے ادارے کی خوبصورتی،ماہرین تعلیم اورمریضوں کی خدمات میں نمایاں اضافہ کیا،پروفیسر ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ کالج کومزید کامیابیوں کی راہ پر ڈالنے کے لیے کوشاں ہیں جو پاکستان اور اس صوبے کے لیے فخراوریہاں آنے والے نوجوانوں کے لیے مستقبل کی روشن راہیں ہموارکرے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415832

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں