خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی ریاض خان نے ضلع بونیر کے پیر بابا بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی عمائدین، تاجروں اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اوران کے مسائل سنے۔
خیبر پختونخواکے وزیر آبپاشی کا ضلع بونیر کے پیر بابا بازار کا دورہ،جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

مزید خبریں
پشاور۔ 20 جولائی (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی ریاض خان نے ضلع بونیر کے پیر بابا بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی عمائدین، تاجروں اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اوران کے مسائل سنے۔
صوبائی وزیر نے پیر بابا بازار میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے خوڑ صفائی، کھدائی اور فلڈ پروٹیکشن وال کے کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے بریفنگ لی۔ ریاض خان نے متعلقہ حکام کوخوڑ صفائی اور فلڈ پروٹیکشن منصوبے پر تعمیراتی کام جلد اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ مون سون سیزن میں عوام کو مشکلات سے بچانے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ عوامی مسائل کا بروقت حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ موثر نگرانی سے ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت پر مکمل ہوں گےجس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔








