ایبٹ آباد۔ 5 اپریل (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے الیکشن موخر کرنا آئینی خلاف ورزی ہے، صوبہ میں سینیٹ الیکشن کے انعقاد کیلئے ہرفورم پر آواز بلند کریں گے، دراصل انہیں خوف ہے کہ اپنے ہی اراکین مخالف پارٹی کو ووٹ نہ دے دیں۔ یہاں سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ صوبہ کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا ہر پلیٹ فارم پر محاسبہ کریں گے،
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں خیبر پختونخوا بالخصوص ہزارہ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے خیبر پختونخوا کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ رکھا ہے، ان کے ماضی سے پورے صوبہ کے عوام باخبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو فعال بنانے کیلئے وزیر بجلی سے بھی بات کر لی ہے، جلد ہزارہ کے لوگوں کو اس حوالہ سے خوشخبری ملے گی۔