کینبرا۔5اپریل (اے پی پی):آسٹریلوی سینیٹر لیڈیا تھارپ نے اپنی حکومت سے ڈرون تیار کرنے والی اسرائیلی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں امدادی ادارے ورلڈ سینٹرل کچن کے قافلے پر ایلبٹ سسٹمز کے تیار کر دہ ڈرون سے حملہ کیا تھا جس میں ادارے کے سات ارکان مارے گئے تھے ۔ اس میں سے ایک خاتون زومی فرینکام …
آسٹریلوی سینیٹر کا اپنی حکومت سے ڈرون تیار کرنے والی اسرائیلی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ

مزید خبریں
کینبرا۔5اپریل (اے پی پی):آسٹریلوی سینیٹر لیڈیا تھارپ نے اپنی حکومت سے ڈرون تیار کرنے والی اسرائیلی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں امدادی ادارے ورلڈ سینٹرل کچن کے قافلے پر ایلبٹ سسٹمز کے تیار کر دہ ڈرون سے حملہ کیا تھا جس میں ادارے کے سات ارکان مارے گئے تھے ۔ اس میں سے ایک خاتون زومی فرینکام کا تعلق آسٹریلیا سے تھا۔
سینیٹر لیڈیا تھارپ نے آسٹریلوی حکومت نے سوال کیا کہ اس نے جس اسرائیلی کمپنی ایلبٹ سسٹمز کے ساتھ 917 ملین آسڑیلوی ڈالر کا معاہد ہ کر رکھا ہے اسی کمپنی کے تیار کر دہ ڈرون سے زومی فرینکام کی جان گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت کو زومی فرینکام کی موت پر اسرائیل سے احتجاج کرنے کے بجائے خود آئینہ دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے اسرائیل کو وار مشین قرار دیتے ہوئے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس وار مشین کی فنڈنگ بند کرے اور اسرائیلی کمپنی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرے۔








