پشاور۔ 07 جنوری (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے دہشت گردی سے متاثرہ اضلاع میں پہلی مرتبہ آرٹیفشل انٹیلیجنس (AI) پر مبنی جدید سکیورٹی سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔تر جمان چارسدہ پولیس کے مطابق سیف اینڈ سمارٹ سٹی منصوبے کے تحت ضلع چارسدہ میں 60 سے زائد جدید کیمروں پر مشتمل فول پروف نگرانی کا نظام فعال کر دیا گیا ہےیہ اے آئی بیسڈ سکیورٹی سسٹم اپنی نوعیت کا پہلا …
خیبر پختونخوا میں پہلی بار اے آئی پر مبنی جدید سکیورٹی سسٹم نصب ،چارسدہ میں سیف اینڈ اسمارٹ سٹی منصوبہ فعال

مزید خبریں
پشاور۔ 07 جنوری (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے دہشت گردی سے متاثرہ اضلاع میں پہلی مرتبہ آرٹیفشل انٹیلیجنس (AI) پر مبنی جدید سکیورٹی سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔تر جمان چارسدہ پولیس کے مطابق سیف اینڈ سمارٹ سٹی منصوبے کے تحت ضلع چارسدہ میں 60 سے زائد جدید کیمروں پر مشتمل فول پروف نگرانی کا نظام فعال کر دیا گیا ہےیہ اے آئی بیسڈ سکیورٹی سسٹم اپنی نوعیت کا پہلا اور جدید ترین منصوبہ ہےجس کے ذریعے مشکوک گاڑیوں اور افراد کی مؤثر مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ مشتبہ عناصر کی فوری شناخت ممکن ہو سکے گی فیشل ریکگنیشن سسٹم سے چہروں کی شناخت کر کے انہیں مرکزی ڈیٹا بیس سے منسلک کرتا ہے جس سے مطلوب مجرموں اور دہشت گردوں کی نشاندہی میں نمایاں مدد ملے گی ۔
نمبر پلیٹ ریکگنیشن (NPR)سسٹم سےمسافر گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کو خودکار طور پر پڑھ کر ڈیٹا ٹریس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے ذریعے گاڑیوں کی نقل و حرکت پارکنگ سے لے کر روانگی تک مکمل نگرانی کی جا سکے گی اور تخریب کاری کی بروقت روک تھام ہو سکے گی۔ اے آئی سسٹم مشکوک سرگرمیوں کی فوری نشاندہی کرتے ہوئے الرٹ جاری کرتا ہے جس سے تخریب کاری اور ممکنہ دہشت گردی کی کوششوں کو بروقت ناکام بنایا جا سکتا ہے۔حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کی تاریخ میں یہ پہلا اے آئی پر مبنی سکیورٹی نظام ہے، جو عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔








