خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کے وفد کاسینیٹ کی کارروائی دیکھنے اور پارلیمانی نظام کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے لیے دورہ

خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کے وفد کاسینیٹ کی کارروائی دیکھنے اور پارلیمانی نظام کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے لیے دورہ

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کے وفد نے پیر کو سینیٹ کی کارروائی دیکھنے اور پارلیمانی نظام کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے لیے دورہ کیا۔

سینیٹر شیریں رحمان نے وفد کے ارکان کا خیرمقدم کیا اور نوجوانوں کی جمہوری عمل میں دلچسپی کو خوش آئند قرار دیا۔ وفد کے ارکان نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی دیکھی اور ایوان بالا کے طریق کار، قانون سازی کے مراحل اور پارلیمانی نظام کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر نوجوانوں نے سینیٹ کی کارروائی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ یوتھ اسمبلی کے ارکان نے اس دورے کو معلوماتی اور مفید قرار دیا۔