خیرپور میں شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ (کل) کھیلا جائے گا

سکھر۔ 19 فروری (اے پی پی):خیرپور میں آل پاکستان لیجنڈ لیگ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل بروزجمعرات ، 20 فروری کو ہوگا ۔ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ مہمان خصوصی ہونگی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اخلاق میمن نے بتایا کہ راؤنڈ میچز میں حیدرآباد، لاہور، خیرپور اور بلوچستان کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ جاوید احمد میمن سیکریٹری آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ خیرپور کے …

سکھر۔ 19 فروری (اے پی پی):خیرپور میں آل پاکستان لیجنڈ لیگ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل بروزجمعرات ، 20 فروری کو ہوگا ۔ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ مہمان خصوصی ہونگی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اخلاق میمن نے بتایا کہ راؤنڈ میچز میں حیدرآباد، لاہور، خیرپور اور بلوچستان کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔

جاوید احمد میمن سیکریٹری آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ خیرپور کے میمن شوٹنگ بال گراؤنڈ ٹھیڑی میں جاری ہے، جو کھیلوں اور نوجوانوں کے امور محکمے سندھ اور قاضی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔ راؤنڈ میچز میں رائزنگ اسٹار بلوچستان کا مقابلہ ماجد کلب پنو عاقل سے ہوا، جس میں رائزنگ سٹار نے کامیابی حاصل کی۔

اسی طرح قاضی کلب ٹھیڑی کا مقابلہ العثمان کلب لاہور سے ہوا، جس میں قاضی کلب نے فتح حاصل کی۔ سروری کلب حیدرآباد کا مقابلہ بلوچ کلب ڈیرہ نواب سے ہوا، جس میں سروری کلب جیت گیا۔

محبوب کلب حیدرآباد کا مقابلہ بلوچستان کلب سے ہوا، اور حیدرآباد نے یہ میچ جیتا۔شوٹنگ بال لیگ کے میچز کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں کھیل سے وابستہ افراد، سینئر کوچز اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

مزید خبریں