اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے ملک میں توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے آبی وسائل ڈویژن کے لیے آئندہ مالی سال 2020-21ء کے بجٹ کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 2160 میگاواٹ کے سٹیج ون کی تعمیر کے لیے 80059.000 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ وزارت آبی وسائل کے سرکاری ذرائع کے …
داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، 2160 میگاواٹ کے سٹیج ون کی تعمیر کے لیے 80059.000 ملین روپے مختص
اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے ملک میں توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے آبی وسائل ڈویژن کے لیے آئندہ مالی سال 2020-21ء کے بجٹ کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 2160 میگاواٹ کے سٹیج ون کی تعمیر کے لیے 80059.000 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ وزارت آبی وسائل کے سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے ملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک میں نئے آبی ذخائر کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے سٹیج ون کی تعمیر سے 2160 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی جبکہ منصوبہ کے لیے آئندہ مالی سال میں 80059.000 ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ منصوبہ پر مجموعی طور پر لاگت 510980.200 ملین کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔









